میرپورخاص(بیورورپورٹ) بااثر قبضہ مافیا کے افراد نے میرے ہاریوں کو اسلحہ کے زور پر گھروں سے بے دخل کرنے کے بعد میری 07 ایکڑ زرعی اراضی پر قبضہ کر لیا، کلب پریس کانفرنس میں آبادگار محمود ببر کا مزید کہنا تھا کہ 67 ایکڑ زرعی زمین جو کہ یوسی تاجو خاصخیلی تعلقہ شجاع آباد میں ہے پر قبضہ کر لیا گیا ہے بااثر قبضہ مافیا کے افراد میرے ہاریوں سے مویشی اور گھریلو سامان چھین کر ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا جبکہ میری 5 ایکڑ میں کیلے کی فصل لگی ہوئی تھی انھوں نے کیلے کاٹ کر فروخت کر دیئے ہیں مجھے بااثر افراد کی طرف سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں میں نے میرواہ گورچانی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی لیکن بااثر افراد کو سیاسی شخصیت کی آشیرباد حاصل ہے اس لئے پولیس بااثر افراد کے خلاف کارروائی نہیں کرتی جب کہ میں نے ایس ایس پی میرپورخاص سے شکایت کی جس کے بعد ڈی ایس پی شجاع آباد کو انکوائری کا حکم دیا گیا تاہم انکوائری میں معلوم ہوا کہ سیاسی شخصیت کی آشیرباد کی وجہ سے پولیس بااثر افراد کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے بااثر افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ میری زمین پر قبضہ ختم کروایا جائے اور مجھ سمیت میرے ہاریوں کو تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔