سانگھڑ (نامہ نگار)جھول پولیس کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کے درجنوں کارکنوں ،سول سوسائٹی اور شہریوں نے احتجاج کیا احتجاج ایس ٹی پی کے ضلعی صدر علی ڈنو خاصخیلی،جبار جونیجو ،علی جوڑیو مگسی،مختیار لغاری اور دیگر افراد نے شرکت کی اس موقع پر جبار جونیجو،علی ڈنو خاصخیلی اور دیگر مظاہرین نے کہا ہے کہ ایس ایچ او جھول کی نا اہلی کرپشن کی وجہ سے پورا علاقہ ڈاکو راج بن گیا ہے مظاہرین نے کہا کچھ روز قبل کامریڈ اختر سندھی سے موٹر سائیکل موبائل فون اور دیگر سامان نامعلوم ڈاکو چھین کر فرار ہو گئے مگر تاحال پولیس موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان ریکور نہیں کراسکی اور نہ ملزمان کو گرفتار کیا بلکہ مقدمہ درج کرنے کے لئے رشوت طلب کی جارہی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ علاقے میں سماجی برائیاں عام ہیں‘ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔