گھریلوگیس کنکشنز پر عائد  پابندی ہٹائی جائے، رانا مشتاق

Oct 03, 2022


کراچی (این این آئی)سوئی گیس کے نئے گھریلو کنکشنز پر سابقہ حکومت کی عائد پابندی کو  صارفین کی سہولت کے لئے فی الفور ہٹایا جائے اور کمپنی کے منظور شدہ لائسنس یافتہ کنٹریکٹرز کو فوری بحال کیا جائے تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری پر قابو پایا جاسکے ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما رانا مشتاق نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر سوئی گیس کے نئے گھریلو کنکشنز پر سابقہ حکومت کی لگائی گئی پابندی کو  ہٹائے ۔ پابندی سے گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پابندی سے عوامی مسائل میں اضافہ تشویشناک ہے پابندی کے باعث صوبہ بھر میں بلڈرز ہزاروں کی تعداد میں مکمل ہونے والے پروجیکٹس اپنے صارفین کو قبضہ دینے سے قاصر ہیں اور ہزاروں الاٹیز بغیر سوئی گیس کنکشن کے اپنے گھروں میں غیرمحفوظ گیس سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں جو کسی بھی حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرپیٹرولیم مصدق ملک سے  مطالبہ کیا کہ وہ اس غیرمنصفانہ اقدام کو فی الفور ختم کریں اور نئے کنکشنز پر عائد پابندی فوری طور پر ہٹائی جائے۔

مزیدخبریں