گرین کریسنٹ ٹرسٹ کی جانب سے اتحاد ٹائون  میں 160ویں سکول کا افتتاح


کراچی(این این آئی)وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے غیر منافع بخش ادارے گرین کریسنٹ ٹرسٹ (جی سی ٹی)کے صوبے میں رفاحی بنیادوں پر قائم ہونے والے 160ویں اسکول کا افتتاح کراچی کے پسماندہ علاقے اتحاد ٹائون کے ودودیہ محلہ میں کردیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت ایسے تمام غیر منافع بخش اداروں کو مکمل سہولیات فراہم کرے گی جو کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں کے بچوں کو تعلیم یافتہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک بچے کو تعلیم کی فراہمی ریاست اور حکومت کے بنیادی آئینی فرائض میں شامل ہے۔ لیکن نامساعد زمینی حقائق اور معروضی حالات کے بنا کوئی بھی حکومت اکیلے یہ فریضہ سر انجام نہیں دے سکتی۔ اس کے لئے حکومت کو فلاحی اور غیر منافع بخش اداروں کا تعاون لازمی درکار ہوتا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ حکومت ان غیر سرکاری اداروں کو بھرپور سرپرستی فراہم کرتی ہے جو کہ سرکاری اسکولوں کو گود لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ وہاں کا معیار تعلیم بہتر بنایا جاسکے۔انھوں نے کہا کہ کچھ عرصے پہلے تک انھوں نے بطور صوبائی وزیر تعلیم یہ بھرپور کوشش کی کہ سرکاری اسکولوں کو گود لینے کے نظام کو  سہل بنایا جایا تاکہ وہاں تعلیم حاصل کرنے والے کم آمدنی والے طبقے کے بچوں کو فائیدہ پہنچ  سکے۔ سعید غنی نے کہا کہ میعاری تعلیم کی فراہمی سے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کو موقع ملتا ہے کہ وہ اپنے  پسماندگی کے حالات کو کم سے کم وقت میں شکست دے سکیں جس سے ان کے علاقے کے لوگوں، خاندان کے افراد، اور آنی والی نسلوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ صوبائی وزیر محنت نے اپنی ذاتی مثال پیش کی کہ ان کے والد اپنے خاندان میں تعلیم حاصل کرنے والے پہلے شخص تھے اور اب ان کی آنے والی نسلیں معیاری تعلیم کی فراہمی کی بدولت تیزی سے ترقی کر رہی ہیں۔ انھوں نے صوبے کے پسماندہ علاقوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے جی سی ٹی کی سال ہا سال کی خدمات کی تعریف کی اور صوبے میں ادارے کے مزید ایسے فلاحی کاموں کے لئے اپنے بھرپور  تعاون کا بھی یقین دلایا۔ جی سی ٹی کے سربراہ زاہد سعید نے کہا کہ ان کا ادارہ ایسے غیر ترقی یافتہ علاقوں میں تعلیم فراہم کرتا ہے جہاں پہلے سے اسکول نہ ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ان کا غیر منافع بخش ادارہ ارادہ رکھتا ہے کہ اگلے تین سالوں میں صوبے میں موجود غیر منافع بخش اسکولوں کی تعداد 250 تک کردی جائے جہاں پسماندہ طبقات کے کل 100,000 طالب علم زیر تعلیم ہوں۔ انھوں نے کہا کہ جی سی ٹی کے اسکولوں میں 1950 کے لگ بھگ یتیم بچے بھی زیر تعلیم ہیں جن کی خصوصی کفالت بھی کہ جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...