کراچی(این این آئی) یونائیٹڈ ورکرز یونین بلدیہ شرقی کے صدر گل اسلام، سینئر نائب صدر ملک اعجاز، جنرل سیکریٹری وارث گلناز نے کہا ہے کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بلدیہ شرقی کے سینئر ملازمین کو دوران ڈیوٹی حادثے کا شکار ہونے پر ملازمین کو علاج معالجے کی سہولت فراہم نہیں کررہی ہے جس سے ملازمین اپنی جیب سے علاج کروانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روز دوران ڈیوٹی یوسی 15 میں رکشے پر کچرہ لے جاتے ہوئے رکشہ الٹنے سے سینیٹری ورکر سرور ولد مانا اور یوسف ولد صادق زخمی ہوگئے اور انہیں ہاتھوں اور کہنیوں پر فریکچر ہوگیا جہاں ان کا آپریشن ہونا ہے لہٰذا ان ملازمین کو علاج معالجے کی سہولت دی جائے۔