مچھلی شکار کھیلتے ہوئے دریائے سندھ میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش 3 روز بعدتونسہ بیراج سے برآمد 

Oct 03, 2022

کوٹ ادو ، خان گڑھ، منڈا چوک(خبر نگار، نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار)مچھلی کا شکار کھیلتے ہوئے دریائے سندھ میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش 3  روز بعدتونسہ بیراج سے برآمدتفصیل کے مطابق گذشتہ روز دریائے سندھ کے تونسہ بیراج کے گیٹ نمبر 62 قریب ایک نعش تیر رہی تھی جسے دیکھ کر مقامی لوگوں نے ریسکیو 1122کو اطلاع دی جس پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے ریسکیو 1122 کی ٹیم ایمبولینس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی اسی اثناء میں تھانہ صدر کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیم نے کشتی کے ذریعے دریا میں تیرتی نعش کو باہر نکالا اور نعش کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کے پولیس کی موجودگی میں ورثاء کے حوالے کر دیا نعش کی شناخت امان اللہ قوم سنجرانی بوہڑ سکنہ تونسہ شریف کے نام سے ہوئی۔
 نعش برآمد

مزیدخبریں