عمران کو گرفتار یا نااہل کرنا دانشمندانہ عمل نہیں کہلاسکتا،فخر امام

Oct 03, 2022

کبیروالا(نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیر اعظم عمران خان کی عوامی مقبولیت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے،عوام کی نگاہوں میں  عمران خان ایک آئیڈیل شخصیت بن چکے ہیں‘انہیں گرفتار یا نااہل کرنے کی کوششیں کرناکسی طور پربھی دانشمندانہ عمل نہیں کہلاسکتا،ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ وتحقیق فخرامام نے کھوہ مہر سلطان سپرا والاپل ونوئی کبیروالامیں ممبر تحصیل امن کمیٹی مہر خالد عباس سپرا کے ساتھ ملاقات کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مہر فخر عباس سپرا،مہر خادم حسین مہار،سید قیصر عباس شاہ،حفیظ سعیدی، میاں محمد احمد سہو،راؤ آصف سعیدی اور دیگر بھی موجود تھے۔قبل ازیں سابق وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ وتحقیق سید فخرامام نے اپنے حلقہ انتخاب کی مختلف یونین کونسلوں کے دورے کے دوران چک نمبر 14گھگھ میں حاجی محمد صدیق،13گھگھ میں حاجی خیرات حسین کے بھائی،کبیروالا شہر میں حاجی گل محمد بھٹی کی بہوکی وفات پر ان کی رہائشگاہوں پر جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔علاوہ ازیں انہوں نے موضع گدارہ کے ناصر شاہ قریشی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اور ممبر ضلعی امن کمیٹی مدثر عدنان خان بھٹہ، مہر خدابخش ترگڑایڈووکیٹ،سردار محمد نعیم ارشد خان سیال،چوہدری محمد سلطان بندیشہ،مہر فلک شیر ہراج،غلام عباس خان سیال سیفل خان پنیاں،رانا انتظار حسین،رانا اشتیاق احمد نمبردار،مہر حق نواز بھکل،مہر محمد آصف کچھی،غلام عباس کھوکھر اور دیگر سے بھی ملاقاتیں کیں۔
فخر امام

مزیدخبریں