وہاڑی (نامہ نگار) ڈی او انڈسٹریز عابدہ حنیف نے لڈن میں متعدد پٹرول کو چیک کیا انہوں نے اس موقع پر پٹرول کی قیمتوں اور پیمانہ جات کو چیک کیا ڈی او انڈسٹریز عابدہ حنیف اس موقع پر کہا کہ پٹرول پمپس مالکان سرکاری نرخوں پر پٹرول کی فروخت یقینی بنائیں۔ پیمانہ جات میں ہیرا پھیری نہیں ہونی چاہیے جو بھی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔