ایون فیلڈ ریفرنس‘ مریم نواز کی بے گناہی حق و صبر کی فتح: بیگم مجیدہ وائیں 


میاں چنوں (خبر نگار) سابق ایم این اے بیگم مجید ہ وائیں تحصیل و ضلعی صدر خواتین ونگ ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کیپٹن صفدر کی بریت حق کی فتح ہے مریم نواز کو بے گناہ ہونے کے باوجود قید وبند میں رکھا گیا نا اہل عمران خان ملک دشمن منافقانہ سازشیں بے نقاب ہو چکی ہیں۔ پاکستان عوام کو اس کی نااہل معاشی پالسیوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے انشااللہ مسلم لیگ ن کی حکومت میاں نواز شریف میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو تمام مشکلات سے باہر نکالے گی۔

ای پیپر دی نیشن