وزیرآباد(نا مہ نگار) صوفی اور صوفیانہ ماحول کے معاشرے پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں ،صوفی سوچ فکر اپنانے والے دنیا کی حرص ولالچ سے محفوظ ہوجاتے ہیں ،فی زمانہ صوفیانہ کلچر اور ماحول کو عام کرنا ہوگا ،صوفی اور اسلامی تعلیمات کا گہرا ربط ہے اسلام بھی دنیاوی لالچ و حرص سے بچنے کی تعلیم دیتا ہے اور صوفی اس تعلیم کو عملی طور پر کرکے دکھاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مشیر وزیراعلیٰ پنجاب آصف صادق بھٹی نے مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کیمپلیکس میں صوفی نائٹ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر صاحبزادہ سید ضیاء النورت،امیر حمزہ ہنزئی،پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی،ساجد نعیم ،صاحبزادہ سید آل احمد ،رفعت علی،افتخا ر حسین صدیقی،عاصم محمود ،ذیشان علی خطاب کیا اور ممتاز قوال توصیف عباس وہمنو ا ئوں نے صوفیانہ کلام پیش کیا ۔
صوفی زمانہ صوفیانہ کلچر اور ماحول کو عام کرنا ہوگا: آصف صادق بھٹی
Oct 03, 2022