گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستا ن سلک اینڈ ریان ملز ایسوسی ایشن نادرن سرکل کے سال 2022-2023 کے انتخابات ریٹائرنگ چیئرمین چوہدری فہد توصیف کی زیر رنگرانی ہونیوالے اجلاس میں مکمل ہو گئے جس کے مطابق میاں عثمان سلیم چیئرمین،سلیم یونس سینئروائس چیئرمین اور وحید زمان وائس چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ عثمان سلیم،حاجی غلام مصطفے،میاں محمد نعیم،محمد سجاداشرف ،ماسٹر مالک،وحید زمان، فرخ سلیم،رانا طیب احمد خان،چوہدری عبدالرحمن،وسیم شفیق ،سلیم یونس،مولوی عبدالرشید،عمیر سلیم،مجلسِ عاملہ کے رکن منتخب ہوئے ،تمام انتخابات بلا مقابلہ ہوئے اس موقع پرریٹائرنگ چیئرمین چوہدری فہدتوصیف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران اپنے فرائض بطریق احسن انجام دیں گئے۔نومنتخب چیئرمین میاں عثمان سلیم نے سبکدوش ہونے والے عہدیدران کی کارکردگی کی تعریف کی ،آخر میں سابقہ چیئر مین چوہدری فہد توصیف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔