مریدکے(نامہ نگار) صدر ایپکا پنجاب چودھری افتخار رسول سلہریا نے ایپکا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی قلم چھوڑ ہڑتال کی حمایت کردی۔ یہ ہڑتال کل بروز منگل ہوگی۔ افتخار رسول کا کہنا ہے کہ اگر کانسٹیبل پروموشنز رولز، سکیل اپ گریڈیشن کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو گیارہ اکتوبر کو پنجاب ایکسائز کے تمام کانسٹیبلز وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے ۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سمجھداری سے کام لیتے ہوئے ہڑتال کی نوبت نہ آنے دے اور بلاتاخیرایکسائز ملازمین کی تنخواہ ڈبل کرے، یکسائز کانسٹیبلز کی بی ایس گیارہ میں پروموشن کا سروس سٹرکچر بنایا جائے، ہیڈ کانسٹیبلز کی سیٹ پر پروموشن کا کوٹہ بڑھایا جائے اور پروموشن کوٹہ چالیس فیصد کیا جائے۔
افتخار رسول سلہریا نے ایپکا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ہڑتال کی حمایت کردی
Oct 03, 2022