تاجدار مدینہؐ کی آمد سے تاریک دل جگمگا اٹھے :ملک یوسف

Oct 03, 2022


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ ملک محمد یوسف نے کہا ہے کہ تاجدار مدینہ حضرت محمد مصطفی ؐ کی آمد سے تاریک دل جگمگا اٹھے بے سہاروں کو سہارا اورانسانیت کو جینے کا سلیقہ ملا، جو کفار اپنی معصوم بچیوں کو زندہ درگور کرتے تھے انہیں اسلام کی روشن تعلیمات نے تمام برائیوں سے بچنے کی راہ دکھائی، محبوب کائنات حضرت محمد مصطفی ؐ کی بابرکت آمد سے قیامت تک کیلئے انسانوں کو عزت واحترام کا مرتبہ ملا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک ندیم یوسف ڈالو اور ملک حمزہ ندیم کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملک محمد یوسف نے کہاکہ ہم خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضورؐ کا امتی بنا کر پیدا کیا اللہ رب العزت کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اسلامی تعلیمات پرعمل کرنے سمیت اللہ کی مخلوق کی خدمت کی جائے، انہوں نے کہا کہ اسلام کی حقانیت پوری دنیا تسلیم کررہی ہے۔ اسلام کی بڑھتی مقبولیت اور غیر اسلامی ریاستوں کے باسیوں کا اسلام کی طرف بڑھتا رجحان جن قوتوں کو برداشت نہیں وہ اسلام کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے میںمصروف ہیں۔
 

مزیدخبریں