سیلاب  متاثرین  کی امداد کیلئے  اوورسیز پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے:وزیراعلیٰ پنجاب

Oct 03, 2022 | 13:15

ویب ڈیسک
سیلاب  متاثرین  کی امداد کیلئے  اوورسیز پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے:وزیراعلیٰ پنجاب
سیلاب  متاثرین  کی امداد کیلئے  اوورسیز پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے:وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب چودھر ی پرویزالٰہی نے  اوورسیز پاکستانیوں کی ملاقات کی۔فلیٹیز ہوٹل کے جنرل مینجرارشادبی انجم اورسابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب جی ایم سکندر بھی اس موقع پرموجود تھے ۔پی ٹی آئی ٹیکساس کے صدرراشد بخاری نے وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں 30لاکھ روپے  کا چیک دیا۔کینیڈا سے آنے والے اوورسیز پاکستانی شاہد بٹ نے ٹیلی تھون کے دوران اعلان کردہ رقم کا چیک وزیر اعلی فلڈ ریلیف فنڈ میں دیا۔فلیٹیز ہوٹل کے جنرل مینجر ارشاد بی انجم نے بھی وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں امدادی رقم کا چیک دیا .

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیلاب  متاثرین  کی امداد کیلئے  اوورسیز پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ وزیر اعلی فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم سے سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے۔افسوس کی بات ہے کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی کوئی مدد نہیں کی۔وفاق نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ایک پائی تک نہیں دی۔وفاق کا  طرز عمل ہر لحاظ سے قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ۔عمران خان کی اپیل پر اوورسیز پاکستانیوں نے جس طرح رقم دی وہ جذبہ قابل قدر ہے۔عمران خان کی آواز پر اربوں روپے جمع ہونے۔

چودھری پرویزالٰہی  نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہر موقع پر ثابت کیا ہے کہ وہ عمران خان سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔مخالفین صرف باتیں کرتے ہیں۔ عمران خان کرکے دکھاتا ہے۔ہم اپنے وسائل   اور مخیر حضرات و اوورسیز پاکستانیوں کے عطیات سےتمام سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔سب سے پہلے میں نے راجن پور،تونسہ ڈی جی خان جا کر سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔

راشد بخاری نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں مصیبت زدہ بھائیوں کی مددہم سب کا فرض ہے۔

شاہد بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سیلاب متاثرین کے لئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ارشاد بی انجم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی  اورمدد کیلئے سب کو بڑھ چڑ ھ کرآگے آنا چاہیے۔

مزیدخبریں