مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوا ز نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کے خارج ہونے پر ردعمل کا اظہار کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ توہین عدالت تو پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیس خارج ہوگیا کہنے کی بجائے یہ کہنا مناسب ہے کہ عمران خان کو معافی ملی ہے، درگزر ہوا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس خارج کردیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ نے توہینِ عدالت سے متعلق کارروائی بھی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔