پیپلز پارٹی کا پنجاب کے مختلف اضلاع میں حلقہ بندیاں ہائیکورٹ میںچیلنج کرنے کا فیصلہ

Oct 03, 2023

لاہور ( این این آئی)پیپلز پارٹی کی جانب سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں حلقہ بندیاں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، پنجاب کی حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کے لئے پیپلز لائرز فورم سنٹرل پنجاب کی ڈسٹرکٹ لیگل کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز لائرز فورم سینٹرل پنجاب کے صدر راحیل کامران چیمہ نے حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کے لئے پہلے مرحلے میں وسطی پنجاب کے 6 اضلاع راولپنڈی، اٹک، چکوال، پاکپتن، حافظ اباد اور ضلع سیالکوٹ کی ڈسٹرکٹ لیگل کمیٹیاں قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔سیالکوٹ لیگل کمیٹی میں حامد بیگ،شیخ وقذص،عادل نثار بٹ،طاہر پٹیل،محسن ظفر گجر، حسن اکرم اور علی شن محمد ایڈوکیٹ،راولپنڈی کمیٹی میں اسرار عباسی،اظہر نوید شاہ،اسد عباسی،خواجہ جاوید،اصف جدون،انسا مہناز ستی،ملک ظہیر ارشد،اٹک لیگل کمیٹی میں سید عظمت علی بخاری،محمد اظہر اور محبوب ایڈوکیٹ،چکوال لیگل کمیٹی میں نثار اصغر،عتیق رسول،افتخار حیدر،فردوس احمد اور تیمور علی ایڈوکیٹ،پاکپتن کمیٹی میں ملک رزاق،شہزاد دستگیر،ملک زبیر یاسین،بابر منشا،راجہ طاہر عباس،تیمور بشیر،سید رفاقت علیشاہ،خرم چھٹی اور فیصل شاہ اورحافظ آباد لیگل کمیٹی میں باقر حسین چٹھہ،ہارون شہزاد ہنجرہ ،فخر عباس اعوان اور جہانزیب ایڈوکیٹ شامل ہیں،یہ کمیٹیاں الیکشن کمشن میں اعتراضات اور اپیلیں کرنے میں مدد فراہم کریں گی ۔

مزیدخبریں