دہشتگردی قابل مذمت‘ مل کر مقابلہ کرنا ہو گا: ترک وزیر‘ طاہر اشرفی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان اور ترکیہ میں ہونے والی دہشت گردی قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔ پاکستان اور ترکیہ دہشت گردی کے خلاف ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنانے والے اور مسلم ممالک کو کمزور کرنے والوں کا باہمی اتحاد سے مقابلہ کرنا ہو گا، یہ بات ترکیہ کے مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر علی ارباش اور پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کے درمیان فون پر بات چیت کے بعد مشترکہ بیان میں کہی گئی۔ پاکستان علماءکونسل کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، علماء اسلام کا متفقہ فتویٰ ہے کہ بے گناہ انسانیت کو قتل کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، ایسے افراد، جماعتوں یا گرہوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ترکیہ کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر علی ارباش نے سانحہ مستونگ اور ہنگو کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی حکومت اور عوام پاکستان کی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات پورے عالم اسلام کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، پاکستان کی عوام اور حکومت اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...