لاہور( این این آئی)24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 100 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 32 ،راولپنڈی میں 44 ،ملتان میں 5 ،فیصل آباد اور مظفر گڑھ میں 2 ،2،گوجرانوالہ میں 7 ،شیخوپورہ ، اٹک، سیالکوٹ، چکوال ،اوکاڑہ، سرگودھا ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لودھراں میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض رپورٹ ہوا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 94 مریض زیر علاج ہیں۔