دین اسلام کی تعلیم کیلئے علم الحدیث ناگزیر ہے: طاہر القادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے 60 جلدوں پر مشتمل تالیف کردہ ”انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز“ کی پہلی 8 جلدیں جو اصول الحدیث پر مشتمل ہیں کی گزشتہ روز ایوان اقبال لاہور میں تقریبِ رونمائی ہوئی، تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اس انسائیکلوپیڈیا کے ذریعے علم الحدیث کے بارے میں شکوک و شبہات پھیلانے والوں کے تمام اعتراضات کا علمی جواب دے دیا ہے۔ دین اسلام کی درست تفہیم کے لئے علم الحدیث ناگزیر ہے۔ مہمان خصوصی جامعہ الازہر مصر کے شیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر نصر الدسوقی اللبان نے انسائیکلوپیڈیا آف حدیث کی تالیف پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو والہانہ انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم عرب ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی خدمات پر ان کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ان کی وجہ سے اہل پاکستان سے بھی پیار کرتے ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔ مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ شیخ الاسلام نے انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث کے ذریعے حدیث کے علم، فن اور تاریخ پر جتنے بھی اعتراضات کئے جاتے ہیں ان سب کا ایک جگہ پر جواب دے دیا ہے۔ دانشور، صحافی سید ارشاد عارف نے کہا کہ انسائیکلوپیڈیا پر ادارے اور بڑی تعداد میں محققین مل کر کام کرتے ہیں میں حیرت میں مبتلا ہوں کہ یہ کام تنہا ڈاکٹر طاہرالقادری نے انجام دے دیا۔ جسٹس (ر) نذیر احمد غازی نے کہا کہ یہ انسائیکلوپیڈیا عربی زبان میں ہے مگر افسوس پاکستان کے تعلیمی اداروں سے عربی زبان نکال دی گئی۔ اوریا مقبول جان نے کہا کہ اللہ رب العزت اپنے دین کی خدمت کے لئے لوگوں کو منتخب کرتا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تالیف کردہ انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز فن حدیث اور علم الحدیث کے باب میں ایک مستند اور قابل قدر علمی کاوش ہے۔ مولانا ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے فی زمانہ علم الحدیث کے حوالے سے بہت بلند تر علمی معیار قائم کر دیا ہے۔ ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہا کہ اہل علم کو خوشی ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس گئے گزرے دور میں بھی علم و تحقیق کا دروازہ کھلا رکھا ہوا ہے۔ تقریب سے علامہ سید سبطین حیدر سبزواری‘ ڈاکٹر عبدالغفور راشد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول کے دین کیلئے کام کرنے والے قیامت تک زندہ رہیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے محبوب مکرم کی حدیث پر خوبصورت کام کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...