راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں اہلخانہ نے ملاقات کی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی کی اہلیہ‘ بیٹا‘ بیٹی اور بہو شامل تھی۔ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔ شاہ محمود قریشی سے ان کے وکلاءنے بھی ملاقات کی، جس میں قانونی امور پر بات چیت کی گئی۔
اڈیالہ جیل میں شاہ محمود سے اہلخانہ اور وکلاءکی ملاقات
Oct 03, 2023