”را“ ©©کی سہولت کاری کیس میں گرفتار دو ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں7 روز توسیع

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سہولت کاری کیس میں گرفتار دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں7 روز کہ توسیع کردی ہے ۔ سماعت کے دوران دونوں ملزمان معیز احمد، مہران یوسف کو عدالت پیش کیاگیا،تفتیشی افسر کی جانب سے دونوں ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعاکرتے ہوئے کہاگیا کہ دونوں ملزمان را کو معلومات فراہم کرنے میں ملوث تھے،فراہم کی گئی معلومات پر مزید تفتیش درکار ہے،عدالت نے دونوں ملزمان کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ملزمان معیز احمد، مہران یوسف نے کمرہ عدالت میں اپنے وکیل سے ملاقات کی، ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

ای پیپر دی نیشن