لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس حفیظ نے سانحہ جڑانوالہ کیس کی تحقیقات کیس میں درخواست گزار بشپ آزاد مارشل کو ترامیم کر کے 11 اکتوبر کودرخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کر دی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نہنگ نے موقف اپنایا کہ حکومت پنجاب نے معاملہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنا دی ہے ،حکومت اس معاملہ پر جوڈیشل کمشن نہیں بناسکتی ،چیف سیکرٹری نے عدالت میں داخل جواب میں موقف اپنایا کہ کیس سے متعلق سولہ مقدمات درج ہوئے، مقدمات کی تحقیقات کیلئے پانچ جے آئی ٹی بنا دی گئیں ، ان جے آئی ٹی کے پانچ سربراہ ہیں جبکہ ہر جے آئی ٹی پانچ ممبران پر مشتمل ہے ،استدعا ہے کہ درخواست مسترد کردی جائے۔
سانحہ جڑانوالہ، ہائیکورٹ کی بشپ آزاد مارشل کو دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت
Oct 03, 2023