ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بغیر پروٹوکول ریاض میں گشت کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بغیر کسی حفاظتی اقدامات اور پروٹوکول کے گاڑی چلاتے نظر آئے۔ شہزادہ محمد بن سلمان اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے۔