سابق امریکی صدر کیخلاف مقدمہ کی سماعت شروع‘ انتخابی مداخلت ہے: ٹرمپ

Oct 03, 2023

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف نیویارک کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کا آغاز ہو گیا۔ ٹرمپ نے کمرہ عدالت جانے سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ایک بڑی کمپنی ہے جس کے پاس بڑی جائیدادیں ہیں۔ اب مجھے ایک نامعقول جج کے پاس جانا ہے۔ میرے خلاف مقدمہ انتخابی مداخلت ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ پر کاروباری اثاثوں کی زائد مالیت بتا کر بنکوں اور بیمہ کنندگان کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔

مزیدخبریں