واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے سابق صدر اور سیاسی حریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ڈونلڈ ٹرمپ ملک، جمہوریت اور سیاست کو تباہ کرنے کے در پر ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا سابق صدر ٹرمپ اس بار الیکشن میں اپنی فتح کے لیے ہر جائز و ناجائز حربہ استعمال کر رہے ہیں۔ چاہے اس سے ملک اور جمہوریت کو کتنا ہی نقصان کیوں نہ پہنچے۔ صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کی جماعت کے ارکان اسمبلی کو انتہا پسند قرار دیتے ہوئے کہا ریپبلکن جماعت ملک کی سالمیت اور جمہوریت کے لیے خطرہ بنتی جارہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ بدلے اور انتقامی کارروائیوں کے دلدادہ ہیں جو آزادی اظہارِ رائے اور قانون کی بالادستی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ تاہم صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کی ممکنہ نااہلی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔