لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکا ءاشرف نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کی پرفارمنس کو دیکھ کر مستقبل میں مشکل اور بڑے فیصلے کریں گے جب کہ بغیرپرفارمنس سینٹرل کنٹریکٹ 3 سال تک نہیں چلے گا۔ایک انٹرویومیں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں بھارت کیسے جاسکتا ہوں ؟ ہمارے شائقین کرکٹ اور صحافی بھارتی ویزے کا انتظار کر رہے ہیں۔ذکا اشرف نے کہا کہ امید ہے بھارتی سرزمین پر بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرےگی۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس کاریویو کیا، ٹیم میں تبدیلی نہیں کی کیونکہ کپتان بابر اعظم نہیں چاہتے تھے۔ذکا ءاشرف نے ورلڈکپ کے حوالے سے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ٹیم اچھی پرفارمنس دے، بس اتنا چاہتا ہوں۔ اسی بات کو مد نظر رکھ کرکپتان بابر اعظم کی ہر بات مانی، انہیں مکمل اعتماد دیا۔ اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور یہی وقت کا تقاضا تھا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ورلڈکپ کی پرفارمنس کو دیکھ کر مستقبل میں مشکل اور بڑے فیصلے کریں گے جب کہ بغیرپرفارمنس سینٹرل کنٹریکٹ 3 سال تک نہیں چلے گا۔ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ملک میں ہوگی یا باہر، صورتحال کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کےساتھ2 لیگز کی اجازت ہوگی۔ کھلاڑیوں کو این او سی دینے کا فیصلہ انضمام الحق نہیں چیئرمین کرے گا۔