لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمر الزماں بابر نے عید میلاد پر دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے کہا قوم افواج کےساتھ ملکر دہشتگردی کا سر کچلنے کےلئے تیار ہے۔یہ عناصر ہمارا حوصلہ پست نہیں کرسکتے ۔ سی پیک تقریبات پر دہشت گردی واقعہ سے صاف ظاہر ہے کہ یہ کام پاکستان کے دشمنوں نے کرایا۔