لاہور (نیوز رپورٹر) امیر مرکزی جماعت اہلسنت و نائب صدر مسلم لیگ فنکشنل پیر عبدالخالق نے کہا ہے کہ مستونگ عید میلاد النبی کے پر امن جلوس پر شر پسند عناصر کا حملہ ایک سانحہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔یہ حملہ در اصل ملک کی بڑی اکثریت اہل سنت سواد اعظم پر حملہ ہے۔ اس معاملے میں قومی نگران و صوبا ئی حکومت کے اقدامات نا کافی ہیں ‘ اعلیٰ تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے ۔ ہم شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔
مستونگ میںعید میلاد النبی کے جلوس پر حملہ قابل مذمت‘پیر عبدالخالق القادری
Oct 03, 2023