ستمبر میں مہنگائی2 فیصد برھی، مجموعی شرح 31.44فیصد ہوگئی: ادارہ شماریات

Oct 03, 2023

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ادارہ شماریات کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ستمبر 2023ءمیں مہنگائی 2 فیصد بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر میں مہنگائی کی مجموعی شرح اس اضافے کے بعد 31 اعشاریہ 44 فیصد ہوگئی ہے۔ جولائی سے ستمبر میں مہنگائی 29 فیصد رہی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی میں 1 اعشاریہ 67 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر میں پیاز 39 اعشاریہ 3 اور دال مسور 19 اعشاریہ 8 فیصد مہنگی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں سبزیاں 11 اعشاریہ 7، چینی10 اعشاریہ 8، دال ماش 9 اعشاریہ 46، لوبیا 7 اعشاریہ1 فیصد مہنگا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر میں موٹر فیول 11 اعشاریہ 30 اور مائع ایندھن 9 اعشاریہ 2 فیصد مہنگا ہوا، یوں ٹرانسپورٹ چارجز 4 اعشاریہ 2 فیصد بڑھ گئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2022ء کے مقابلے میں بجلی چارجز 163 اعشاریہ 7 فیصد بڑھ گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں چینی 93 اعشاریہ 4، آٹا 87 اعشاریہ 5، چائے 83 اعشاریہ 6 فیصد مہنگی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں گڑ 70 اعشاریہ 5، چاول 69 اعشاریہ 3 اور گندم 52 اعشاریہ 6 فیصد مہنگی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ٹرانسپورٹ چارجز 55 اعشاریہ 6 فیصد، سٹیشنری 42 اعشاریہ 7، گھریلو سامان 38 اعشاریہ 2 فیصد، موٹر فیول 33 اعشاریہ 4، گاڑیوں کے آلات 32 اعشاریہ9 فیصد مہنگے ہوئے۔

مزیدخبریں