لاہور‘ قصور‘ شیخوپورہ‘ فیروزوالا‘گوجرانوالہ ‘ کامونکی (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+ این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ریجن کے پانچوں اضلاع میں 25ویں روز بھی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رہا جس کے دوران 588 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔ بجلی چوروں کے خلاف258 ایف آئی آرز رجسٹرڈ کر لی گئیں۔ (ن) لیگی سابق ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل17، زرعی 1 اور 570 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 8 لاکھ 77ہزار 396یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت 6 کڑور 67لاکھ 54ہزار 908روپے بنتی ہے۔ ترجمان کے مطابق گجر پورہ کے علاقے میں صارف کو 10 لاکھ روپے، بستی سیدن شاہ میں کنکشن کو5 لاکھ روپے، بحریہ ٹاﺅن میں صارف کو357408 روپے، سندر قصور میں کنکشن کو325872روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ پچیس روز کے دوران مجموعی طورپر 11578 افراد بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن کے خلاف10505 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ3484ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کو اب تک 2کروڑ 42لاکھ 50ہزار 725یونٹس چارج کئے گئے جن کی رقم ایک ارب 9 کروڑ 64لاکھ 13ہزار 102 روپے بنتی ہے۔ فیسکوریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں فیسکو ٹیموں نے چیکنگ کے دوران مزید35بجلی چوروں کو پکڑ لیا۔ ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم پی اے رخسانہ کوثر کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ رخسانہ کوثر لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہی تھیں۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاریں قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق رخسانہ کوثر کو 5 لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ جرمانے کی رقم میں سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی وصولی کر لی گئی ہے۔ رخسانہ کوثر نے اپنا مو¿قف دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنا گھر کرائے پر دے رکھا ہے۔ کرائے داروں نے غلط کام کیا۔ کرائے دار گزشتہ روز سے روپوش ہیں۔ میٹر میرے نام ہے اس لئے میرے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ قصور میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے‘ بجلی چوری میں ملوث 1926 افراد کیخلاف مقدمات درج‘1004 افراد گرفتار کر لئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی نے کہا بجلی چوری میں ملوث افراد پر 35 لاکھ یونٹس چارج کئے گئے ہیں۔ چارج کئے گئے یونٹس کی قیمت کروڑوں روپے بنتی ہے۔ لیسکو حکام کا شیخوپورہ میں پولیس سکیورٹی میں تین ہفتوں سے جاری آپریشن کے دوران لیسکو سرویلنس ٹیموں کی ڈے اینڈ نائٹ کامیاب کارروائیوں کے نتیجہ میں لیسکو جناح پارک سب ڈویژن میں اب تک تقریباً 200 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پکڑے گئے، جن میں زمیندار بھی زرعی کنکشنوں پر کنڈے لگا کر بجلی چوری کرتے پائے گئے اور بجلی چوری میں ملوث افراد کے کنکشنز منقطع کر کے ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دینے اور مقدمات کے اندراج کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جا رہے ہیں۔ ایس ڈی او جناح پارک رانا ظفر اقبال کی سربراہی میں سرویلینس ٹیم کے انچارج رانا عتیق میٹر انسپکٹر فیض الحسن بلوچ، لائن سپرنٹنڈنٹ ارسلان بٹ، جنید سلیم چغتائی، ٹھاکر نریش، ٹھاکر رکیش، ٹھاکر امن، عظمت علی اور یونین کے چیئرمین کبیر منج، سیکرٹری عابد حسین شاہ سمیت دیگر اہلکار و آفیسرز کے ہمراہ کارروائیاں کیں۔ ایس ڈی او جناح پارک رانا ظفر اقبال نے بتایا کہ لیسکو چیف لاہور کی ہدایت پر بجلی چورورں کے ساتھ ساتھ رورل ڈویژن بھر میں لیسکو نادہندگان کے خلاف بھی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔لیسکو کی ٹیموں نے مختلف مقامات پر فیروز والا میں چھاپے مار کر بجلی چوری کرتے ہوئے 45 افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ لاکھوں روپے کی ریکوری کی گئی جو سرکاری خزانہ میں جمع کرا دی۔ پولیس نے اس ضمن میں متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ واہنڈو، صدر اور ایمن آباد پولیس نے گیپکو ایس ڈی اوز کی درخواستوں پر ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے کوٹلی مہاراں کے رفیق، دندیاں کے عنصر، احمد پور ورکاں کے سلطان عمانوئیل مسیح اور محلہ ممتاز آباد ایمن آباد کے یعقوب کیخلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔گےپکو کے سب سے بڑے ڈےفالٹرشےخ محمود اقبال (ماسٹر ٹائل والے) کو 12کروڑ روپے کے چےک ڈس آنر ہونے پر پولےس نے گرفتار کرکے حولات مےں بند کردےا ، شیخ محمود اقبال نے گیپکو کو 12 کروڑ روپے کے چیک دے رکھے تھے گیپکو کی جانب سے تھانہ کامونکی میں شیخ محمود اقبال کےخلاف ایف آئی ار درج کروائی گئی تھی کامونکی پولیس نے ریڈ کر کے شیخ محمود اقبال کو گرفتار کر لیا ۔