شوہر عمران کا تحفظ: بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر جسٹس عامر فاروق آج سنیں گے

Oct 03, 2023

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی شوہر کو جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق آج درخواست پر سماعت کریں گے۔ بشریٰ بی بی نے سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے موقف اپنایا۔ خدشہ ہے میرے شوہر کو جیل میں کھانے میں زہر دیا جا سکتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کے کھانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ استدعا ہے ذمے دار میڈیکل افسر کے ذریعے خالص خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مزیدخبریں