اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)آئی اےم اےف کا جائزہ مشن رواں ماہ کے آخری ہفتے پاکستان آئے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ مشن رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لے گا، مذاکرات میں ٹیکس، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات پر بھی بات چیت ہوگی۔ذرائع کے مطابق اقتصادی جائزے کی کامیابی سے تکمیل کے بعد آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری ہوگی۔ اخراجات میں کٹوتی کا پلان تیار کرلیا گیا ہے، اخراجات میں کمی کے پلان پر بھی بات چیت ہوگی۔