گیپکو نے اپنے سب سے بڑی ڈیفالٹر شیخ محمود اقبال (ماسٹر ڈائل والے) کو گرفتار کروا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ محمود اقبال نے گیپکو کو 12 کروڑ روپے کے چیک دے رکھے تھے۔ چیک ڈس آنر ہونے پر تھانہ کامونکی میں شیخ محمود اقبال کے خلاف ایف آئی آر درج تھی۔کامونکی پولیس نے کامیاب ریڈ کر کے شیخ محمود اقبال کو گرفتار کر لیا۔ شیخ محمود اقبال ماسٹر انڈسٹری کی دو فیکٹریوں کے حوالے سے کروڑوں روپے کا نادہندہ ہے۔