اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا ہے کہ کورونا، موسمیاتی تبدیلیوں اور تنازعات کے بحرانوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے معاشی اور مالیاتی امور کے بارے میں جنرل اسمبلی کی سیکنڈ کمیٹی میں عمومی مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ ہم طویل عدم مساوات کے دور میں رہ رہے ہیں اور اس استحصالی نظام میں دنیا کی غیر مساوی اقتصادی نمو انتہائی امیر اور انتہائی غریب پیدا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری عدم مساوات اور غربت کے مسائل حل کرنے کیلئے پہلے ہی ایک جامع خاکہ تیار کر چکی ہے جو کہ اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں اور خاص طور پر مشترکہ لیکن تفریق شدہ ذمہ داری کے اصول پر مبنی ہے۔
موسمیاتی تبدیلیوں اور تنازعات کی سنگین صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جائیں: منیراکرم
Oct 03, 2023 | 17:42