بی جے پی رہنما پوجا دادو نےخودکشی کر لی

برہان پور: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی بی جے پی رہنما پوجا دادو نے نامعلوم وجوہات کے باعث پھندا لگا کر خودکشی کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی جے پی رہنما پوجا دادو نے ہفتے کی شب اپنے گھر پر پھندا لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کی۔ لواحقین خاتون رہنما کی لاش کو قریبی ہسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹر نے پوجا دادو کی موت کی تصدیق کردی۔

بھارت کے مرکز میں حکمران بی جے پی کی ضلعی صدر پوجا دادو کی بڑی بہن بھی بی جے پی کی عہدیدار ہیں جبکہ ان کے آنجہانی والد بھی ایم ایل اے کے عہدے تک پہنچے تھے۔ خودکشی سے 12 گھنٹے قبل ہی پوجا دادو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی۔

اپنے علاقے کے تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے 2 حقیقی بھائیوں کے لواحقین کو تسلی دینے والی بی جے پی رہنما پوجا دادو کے متعلق اہلِ علاقہ میں یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ ان کی موت خودکشی تھی یا اس کی سیاسی وجوہات ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پوجا دادو اپنے خاندان پر بڑھتے ہوئے قرض کے باعث پریشان تھیں اور بعض قریبی رشتہ داروں کا بیان ہے کہ ہوسکتا ہے کہ قرض اتار نہ سکنے کے باعث پوجا دادو نے خودکشی کا سوچ لیا ہو۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...