کراچی میں چھپائے گئے 50 ملین ڈالر حساس اداروں کے ریڈار پر  بڑی کارروائی کا امکان

Oct 03, 2023 | 18:03

ویب ڈیسک

کراچی میں ڈالرز مافیا کی جانب سے 50 ملین سے زائد امریکی ڈالرز گھروں میں چھپائےجانے کا انکشاف ہواہے۔

اس سلسلے میں حساس ادارے شبانہ روز تحقیقات کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے مختلف بینکوں اور منی چینجرز کا ریکارڈ حاصل کر رکھا ہے اور امریکی ڈالر سمیت دیگر غیرملکی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث افراد کی فہرستیں بھی مرتب کرلی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق غیر ملکی کرنسی کو انویسٹمنٹ سمجھ کر خریدنے والے کراچی کے بڑے مگر مچھوں نے تاحال 50 ملین سے زائد امیرکی ڈالرز اور دیگر غیرملکی کرنسی واپس جمع نہیں کرائی ہے۔ایسے مافیاز کی فہرستوں میں شامل افراد کراچی کے اولڈ سٹی ایریا کے علاقے لیاری، کھارادر، میٹھادر، صدر، باتھ آئی لینڈ، کلفٹن، ڈیفنس اور دیگر علاقوں کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں مرتب فہرستوں میں شامل افراد کے گھروں پر ٹارگٹڈ کارروائیاں شروع کی جاچکی ہیں۔

مزیدخبریں