عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد تک اضافہ ہو گیا۔

دورانِ ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 75 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 71 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات مزید سستی کرنے کی منظوری دی تھی۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جس کے بعد نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے ہو گئی ہے

ای پیپر دی نیشن