زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر، مالی معاملات بہتر ہو گئے، گورنر سٹیٹ بنک

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سٹیٹ بنک نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی قسط آنے کے بعد زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر تک آ گئے ہیں۔ زرمبادلہ ذخائر اب دو ماہ کی امپورٹ کے برابر ہیں۔ ترسیلات زر میں اضافہ‘ ڈالرز کی سپلائی بہتر ہے۔ حکومت کے مالی معاملات میں بہتری آئی ہے۔ بنکوں سے قرض کی شرح میں بہتری آئی ہے۔ بینکس کے اندر انٹرنیٹ کا استعمال ہوتا ہے تو آن لائن فراڈ بڑھتے  ہیں۔ ہم نے بنکوں کو تنبیہہ کر دی ہے اپنی سائبر سکیورٹی بہتر بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن