ہائیکورٹ‘ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف  درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

Oct 03, 2024

لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈینینس 2024 کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر 7 اکتوبر کو دلائل طلب کر لئے۔ عدالت نے دونوں درخواستیں یکجا کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کیلئے طلب کر لیا، عدالت نے نئی درخواست کی نقل سرکاری وکیل کو فراہم کرنے کی بھی ہدایت کر دی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایاکہ یہ کیس اہم ہے پیر سے پہلے سماعت نہ ہوئی توپٹیشن غیر موثر ہوجائے گی، عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے کافی مقدمات لگے ہیں ممکن نہیں کہ سماعت جلد کی جا سکے۔

مزیدخبریں