لندن (نیٹ نیوز) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے غزہ کے متاثرین کے لیے ہنگامی امدادی فنڈ کا اعلان کر دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ وہ غزہ متاثرین کے لیے مزید 3 لاکھ ڈالر رقم جاری کر رہی ہیں جو فلطسینی بچوں کے بحالی کے لیے کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کو دی جائے گی۔ ملالہ کے مطابق فنڈ سے غزہ کے بچوں کے لیے خوراک، صاف پانی اور طبی امداد سمیت دیگر ضروریات کا انتظام کیا جائے گا۔ ملالہ نے اپنے بیان میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا۔ وہ غزہ کے ان فلطسینی بچوں کے بارے میں روز سوچتی ہیں جن پر اسرائیل بم برسا رہا ہے۔ ان کے گھر اور سکول تباہ کردئیے گئے اور وہ اپنے پیاروں سے بچھڑ کر تنہا رہ گئے۔