پاکستان کی یورپی جوہری تحقیقاتی مرکز ’’سرن‘‘ کی 70 ویں سالگرہ تقریبات میں شرکت 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان نے بین الاقوامی سائنسی کمیونٹی کے ساتھ مل کر یورپی جوہری تحقیق کے مرکز 'سرن' کی 70ویں سالگرہ کے حوالے سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں حال ہی میں ہونے والی خصوصی تقریبات میں شرکت کی۔ ان تقریبات میں دنیا بھر کے 39 ممالک کے وفود نے شرکت کی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت چیئر مین پاکستان اٹامک انرجی کمشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے کی۔ تقریبات کے دوران دیگر ممالک کے وفود کے اہم نمائندوں سے ہونے والی اپنی ملاقاتوں میں ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے سرن کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ شراکت پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان بین الاقوامی شراکت داریوں کے ذریعے سائنسی تحقیق اور تکنیکی جدت کو فروغ دیتا رہے گا۔ پاکستان، ایشیا کے پہلے ایسوسی ایٹ ممبر اسٹیٹ ہونے کے ناطے سرن کے کئی اہم تحقیقی منصوبوں اور جدید سائنسی بنیادی ڈھانچے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان 2015ء سے سرن کا ایسوسی ایٹ ممبر ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن