مقبوضہ کشمیر اسمبلی: ڈھونگ انتخابات کا عمل مکمل، نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو ہو گا

 سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی کے انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا ہے ۔انتخابی نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر کی نئی  90 رکنی اسمبلی میں بی جے پی  اس دفعہ ہندو قائد ایوان منتخب کرانے کی کوشش کرے گی ۔ تین مراحل میں ہونے والے انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی  کے لیے بھارتی وزیر اعظم مودی اور بھارتی وزرا کے مقبوضہ کشمیر میں مہم چلائی ۔عوامی اتحادپارٹی کے صدر اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن  انجینئر رشید نے کہا ہے کہ  پاکستان تنازعہ کشمیر کا اہم فریق ہے ۔  ایک انٹرویو  میںانہوںنے کہاکہ کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کا جمہوری حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے قابل عمل حل کی ضرورت پر زوردیا۔ انہوںنے کہاکہ اقتداران کی ترجیح نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کاقتل عام ہر صورت بند کرانا چاہتے ہیں ۔ سری نگر میں 22 سالہ نوجوان کی لاش  ایک نالے سے برآمد ہوئی ہے ۔ 22 سالہ رومان نذیر  28 ستمبر 2024 سے لاپتہ تھا جو کہ ڈان پورہ برین، نشاط کا رہائشی ہے۔دوسری جانب جنوبی کشمیر میں ٹریفک کے حادثے میں ایک راہگیر کی موت جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں بونہ گنڈ روڈ پر بدھ کی صبح ایک  گاڑی نے تین راہگیروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک راہگیر کی موقع    پرہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔متوفی کی شناخت 67 سالہ غلام نبی میر ولد غنی میر جبکہ زخمیوں کی شناخت 62 سالہ حسینہ زوجہ غلام نبی اور 46 سالہ مشتاق احمد میر ساکنان چنہ گنڈ ڈورو کے طور پر ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن