وزیرستان: تیسرے روز بھی دھرنا‘ سڑکیں‘ تعلیمی ادارے‘ سرکاری دفاتر بند

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) اتمانزئی قبائل کا شمالی وزیرستان کے ضلع میں تیسرے روز بھی احتجاج اور دھرنا جاری ہے۔ سڑکیں، تعلیمی ادارے، نادرا آفس اور سرکاری دفاتر بھی بند ہو گئے۔ اتمانزئی مشران  کے مطابق امن کے قیام کے وعدے پورے نہیں کئے جا رہے، ڈپٹی کمشنر نے اے سی ایس،  محکمہ داخلہ، کمشنر بنوں، دیگر حکام کو خلط لکھ دیا۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ حکومتی دفاتر، مشینری بند کرنا دہشتگردی ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ حکومتی دفاتر کے تحفظ کیلئے اضافی فورس کی تعیناتی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن