ایشیائی ترقیاتی بنک خیبر پی کے میں سڑکوں کی بحالی کیلئے 320 ملین ڈالر دے گا

Oct 03, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کے لیے 320 ملین ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ایشین ڈیولپمینٹ بنک نے پاکستان کے صوبہ خیبر پی کے میں سڑکوں کی بحالی کے لیے320 ملین ڈالر کی رقم کی منظوری دے دی ہے۔ اس رقم کے ذریعے خیبر پی کے رورل روڈز ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کے تحت صوبے میں تقریباً 900 کلومیٹر طویل سیلاب سے متاثرہ دیہی علاقوں کی سڑکوں کو اپ گریڈ کرے گا جس سے دیہی علاقوں میں محفوظ اور بلا تعطل رابطہ بحال ہو سکے گا۔ اس منصوبے میں موسمیاتی اثرات سے محفوظ ڈیزائن اور پائیدار سڑکوں کی تعمیر کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔ یہ  اہم منصوبہ وقت کی بچت سمیت نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرے گا اور خیبر پی کے کے لاکھوں باشندوں کے لیے اقتصادی مواقع تک رسائی میں اہم کردار کا حامل ہو گا۔

مزیدخبریں