ایف بی آر: افسروں کی ذمہ داریاں، اختیارات تبدیل، ری سٹرکچرنگ پلان پر عمل شروع

Oct 03, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کی ری سٹرکچرنگ اور ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا۔ ایف بی آر میں بڑے عہدوں پر تعینات افسران کی تبدیلی، انضمام اور اختیارات تبدیل کر دیئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر میں اہم عہدوں پر افسران کی ذمہ داریاں تبدیل کر دی گئیں۔ ممبر پبلک ریلیشنز کا عہدہ ضم جبکہ ممبر ٹیکس پیئرز سروسز قائم کر دیا گیا۔ ممبر اکاؤنٹنگ کی جگہ ممبر تنظیمی آڈٹ کا عہدہ قائم کر دیا گیا۔ ممبر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ممبر ڈ یجیٹل اقدامات کو آپس میں ضم کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا نیا عہدہ قائم کر دیا گیا۔ ڈی جی آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل ممبران لینڈ ریونیو آپریشنز کو جواب دہ ہوں گے۔ ڈی جی ریونیو اینالیسز ممبران لینڈ ریونیو پالیسی کو رپورٹ کرے گا۔ ڈی جی انٹرنل ان لینڈ ریونیو بھی ممبر آرگنائزیشن آڈٹ کو جوابدہ ہو گا۔

مزیدخبریں