اسلامی ممالک کی بقاء اسرائیلی جارحیت کو لگام دینے میں ہے: اختر اقبال ڈار

Oct 03, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کی جارحیت بربریت کو لگام دینے میں ہی تمام اسلامی ممالک کی بقا ہے۔ زبانی مذمت کرنے اور آنکھیں بند کرنے سے کام نہیں چلے گا۔ اگر آج امت مسلمہ اکٹھی نہ ہوئی تو تمام اسلامی ممالک پر یہودیوں کا قبضہ ہو جائے گا۔ اسرائیل امریکہ کی آشیر باد سے ایک ایک مسلم ممالک کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔ ایران نے جرات اور دلیری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اسرائیل پر جوابی حملہ کیا۔ پاکستان کو بھی چاہئے کہ وہ مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہو۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے اختر اقبال ڈار نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ اور سابقہ حکمران سب امریکی صدور اوباما، ٹرمپ اور جوبائیڈ ن سے ملنے کو ترستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے یاری پاکستان کیلئے آج تک اچھی ثابت نہیں ہوئی ہے لہذا امریکا کی ڈکٹیشن سے بچتے ہوئے پاکستان کی سلامتی، عوام کی خوشحالی کیلئے مثبت پیشرفت کی جائے۔

مزیدخبریں