سرگودھا (نمائندہ خصوصی) سرگودھا میں سوئی گیس کی بندش اور قیمتوں میں مزید اضافہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے، جنہوں نے سوئی گیس کو بحال رکھنے اور قیمتوں میں اضافہ و بلوں پر عائد فکسڈ ٹیکس کے خاتمہ کا مطالبہ کرتے ہوئے دفتر کے گھیراؤ کے لئے رابطے تیز کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر اور گردونواح میں کئی ماہ سے صبع کے اوقات کار میں سوئی گیس کی بندش سے صارفین مہنگے داموں ایل پی جی سلنڈر گیس استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
سرگودھا: سوئی گیس کی بندش، قیمتوں میں اضافے کے خلاف شہری سراپا احتجاج
Oct 03, 2024