فیصل آباد حالات سے دلبرداشہ نوجوان کامونکی میں معمرشخص کی خود کشی 

فیصل آباد‘کامونکی (نمائندہ خصوصی) حالات سے دلبرداشتہ‘معمر شخص اور نوجوان نے خود کشی کرلی۔ غربت، بے روزگاری اور مہنگائی سے دلبرداشتہ یاسر ٹاؤن گوکھوال کے رہائشی عبدالرحمانخود کو کمرے میں بند کر کے اپنے گلے میں پھندہ ڈال کر چھت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔کامونکی ‘تھانہ ایمن آبادکے علاقہ کوٹ شفیع کے معمرشخص نذیر قریشی نے گھریلوجھگڑوں سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کاخاتمہ کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن