گوجرہ(نمائندہ نوائے وقت)دومختلف واقعات میںدوشیزائوںکو زیادتی کا نشانہ بنانے والے اوباش مقدمات کی زد میں آگئے۔تھانہ سٹی گوجرہ میں درج مقدمہ کے مطابق چک 309ج ب کی 18سالہ (ف)کو ملزم سفیان نے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ علاوہ ازیں تھانہ نواں لاہور میں درج مقدمہ کے مطابق چک337ج ب کی 8سالہ بچی (ح) کوملزم محمدآصف زبردستی قریبی فصل میں لے گیااوراور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعدخون آلود کپڑوں جلا کر فرارہو گیا۔
گوجرہ:2اوباشوں کی نوعمرلڑکی،8سالہ بچی کے ساتھ زیادتی
Oct 03, 2024