لاہور (لیڈی رپورٹر)سرکاری کالجز میں ہزاروں اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن رواں سال 7ہزار 354 عارضی اساتذہ بھرتی کرے گا۔ عارضی اساتذہ کو 6ماہ کے لئے بھرتی کیا جائے گا، اساتذہ کو50ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔ عارضی اساتذہ یکم نومبر سے 30اپریل2025 ء تک بھرتی کئے جائیں گے۔ رواں سال 5فیصد اقلیت اور 3 فیصد معذور کوٹہ بھی رکھا گیا، عارضی اساتذہ کی تعلیمی قابلیت ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی مقرر کی گئی، عارضی اساتذہ کی تعیناتی کے لئے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔
رواں برس کالجزمیں7354 عارضی اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے
Oct 03, 2024